کوئٹہ،زیورات چراتے دیکھنے پرگھریلو ملازمہ نے مالکن کا بچہ مار ڈالا

کوئٹہ،زیورات چراتے دیکھنے پرگھریلو ملازمہ نے مالکن کا بچہ مار ڈالا

  

کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان میں دارالحکومت کوئٹہ میں گھریلو ملازمہ نے 4سالہ معصوم بچے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔بچے کے والد نے ملازمہ کے خلاف مقدمہ درج کرواکے موقف اختیار کیا ہے کہ بچے نے ملازمہ کو چوری کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا، ملازمہ نے زیورات چوری کی کوشش میں پہلے بچے کا گلا دبایا پھر پانی کے ٹب میں ڈبو کر قتل کردیا۔اہلخانہ کے مطابق ملازمہ تھیلا لے کر فرار ہورہی تھی جس پر بچے کے ماموں نے اس کا تعاقب کیا تو ملازمہ تھیلا چھوڑ کر فرار ہوگئی، تھیلے میں زیورات موجود تھے۔بچے کے ماموں گھر پہنچے تو بچے کی لاش پڑی تھی، ماموں نے بچے کی لاش ہسپتال منتقل کی جہاں بچے کے گلے پر انگلیوں کے نشانات کی تصدیق ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش  شروع کر دی، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کیس میں اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔

بچہ قتل

مزید :

صفحہ آخر -