برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں،نفیس زکریا

 برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں،نفیس زکریا

  

کراچی(این این آئی) پی آئی اے نے کورونا وائرس کے دوران برطانیہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچا کر اعلی مثال قائم کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمشنر نفیس زکریا کی پی آئی اے کے سیلز منیجر برطانیہ محمد فیروز احمد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پی آئی اے اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے سفارتی سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، بہت جلد یورپی یونین کے خدشات دور کر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کا فضائی آپریشن برطانیہ اور یورپ کے لیے جلد بحال کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے کرونا وائرس کے دوران پاکستانیوں کو باحفاظت وطن پہنچا کر قومی فریضہ ادا کیا ہے، پی آئی اے برطانیہ حکومت پاکستان کی طرف سے خصوصی تحسین کے مستحق ہے۔

نفیس زکریا

مزید :

صفحہ آخر -