احساس ایمر جنسی کیش کے تحت ابتک 178ارب سے زائد رقم تقسیم

     احساس ایمر جنسی کیش کے تحت ابتک 178ارب سے زائد رقم تقسیم

  

 اسلام آباد(این این آئی)احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 1 کروڑ47 لاکھ 67 ہزار387 مستحقین میں 178 ارب 51 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن کی جانب سے مرتب شدہ احساس ایمرجنسی کیش ڈیش بورڈ کے تحت ملک بھر میں اب تک اس پروگرام کے ذریعے مجموعی طور پر 1 کروڑ47 لاکھ 67 ہزار387 مستحقین میں 178ارب 51 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔احساس ڈیش بورڈ کے مطابق اب تک پروگرام کے کٹیگری ون کے 46 لاکھ 45 ہزار955 مستحقین میں 57 ارب 5 کروڑ 56 لاکھ 10 ہزار روپے اور کٹیگری ٹو کے 36 لاکھ 16 ہزار 253 مستحقین میں 43 ارب 39 کروڑ 50 لاکھ 40ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔اس کے علاوہ کٹیگری تھری کے 31 لاکھ 21 ہزار 787 مستحقین میں 37 ارب 46 کروڑ 14 لاکھ40 ہزار روپے اور کٹیگری فور کے 11 لاکھ 79 ہزار 470 مستحقین میں 14 ارب 15 کروڑ 36 لاکھ 40 ہزار روپے جب کہ کٹیگری فائیو کے 16 لاکھ 22 ہزار 1 مستحقین میں 19 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ 10 ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

احساس کیش

مزید :

صفحہ آخر -