پنڈدادنخان، دو بہنوں سے اجتماعی بداخلاقی کے مرتکب 3ملزم گرفتار

پنڈدادنخان، دو بہنوں سے اجتماعی بداخلاقی کے مرتکب 3ملزم گرفتار

  

پنڈدادن خان(آئی این پی) تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی دو بہنوں کو اغوا کے بعد بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق پنڈدادنخان میں دو بہنوں سے اجتماعی بداخلاقی کرنیوالے تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے، ملزمان نے تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی دو بہنوں کو اغوا کے بعد بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور انہیں منڈی بہا الدین سڑک پرچھوڑ دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں کی حالت غیر ہو نے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں سے ابتدائی بیان لیا اور انہیں دارلامان پہنچایا، دارالامان انتظامیہ نے لڑکیوں کے لواحقین کا پتہ لگا کر انہیں اہل خانہ کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکیوں کے لواحقین کی مدعیت میں تھانہ جلالپو رشریف میں مقدمہ درج کیا گیا، لڑکیوں نے جن افراد کو نامزد کیا ان میں ایک ملزم لڑکی کے ماموں کا بیٹا نکلا، ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا، اور تینوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -