نو منتخب ایگزیکٹو ممبر میاں عامر سعید کے مرکزی چیئرمین بننے کے امکانات روشن

     نو منتخب ایگزیکٹو ممبر میاں عامر سعید کے مرکزی چیئرمین بننے کے امکانات ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)بزنس مین پینلز کے نارتھ زون کے سربراہ میاں گروپ کے چیئرمین نو منتخب ایگزیکٹو ممبر میاں عامر سعید کے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (TAAP)کے مرکزی چیئرمین بننے کے امکانات روشن،بزنس مین پینلز نے ساوتھ زون کی 12 نشستوں میں سے12پربلامقابلہ کامیابی حاصل کر رکھی ہے،اب نارتھ زون کے انتخابات میں بھی 12نشستوں میں سے9نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے،2020.21کے لیے مرکزی چیئرمین نارتھ زون سے آنا ہے اس لیے میاں عامر سعید 2020.21ء کے لیے مرکزی چیئرمین بنیں گے،یاد رہے میاں عامر سعید ٹریول ٹریڈ سے گزشتہ36سال سے وابستہ ہیں اور پہلی دفعہ انہوں نے پنجاب کے ٹریول ایجنٹ اور حج آرگنائزر کی درخواست پر الیکشن میں حصہ لیا اور پورے نارتھ زون میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

میاں عامر سعید 

مزید :

صفحہ آخر -