راوی سٹی، بنڈل آئی لینڈ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منصوبے ہیں: صدر مملکت 

راوی سٹی، بنڈل آئی لینڈ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منصوبے ہیں: صدر ...

  

کراچی(آئی این پی)گورنر ہاؤس سندھ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شریک تھے- اجلاس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے شرکت کی- معروف بزنسمین ملک ریاض حسین، عقیل کریم ڈیڈھی، عارف حبیب، محمود مولوی، فاطمہ گروپ کے فواد مختار، لیک سٹی ہولڈنگ کے گوھر اعجاز، سیفائر کے شاہدعبداللہ، یو ایس گروپ کے میاں محمد احسن، طارق رفیع، احمد تبا، ندیم فیروز بھی اجلاس میں شریک تھے - اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو راوی سٹی اور بنڈل آئلینڈ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی - سرمایہ کاروں کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان  کے تعمیراتی صنعت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا - اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ راوی سٹی اور بنڈل آئی لینڈ منصوبے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہت پر کشش ہیں - انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -