سانحہ موٹروے کے ملزمان کا گرفتار نہ ہوناحکومتی نالائقی ہے، پلوشہ خان 

سانحہ موٹروے کے ملزمان کا گرفتار نہ ہوناحکومتی نالائقی ہے، پلوشہ خان 

  

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پانچ روز گزر جانے کے باوجود سانحہ موٹروے کے درندے کا گرفتار نہ ہونا تبدیلی سرکار کی نالائقی کا ثبوت ہے موٹروے وزارت مواصلات کا حصہ ہے  وزارت مواصلات شہریوں کے لئے محفوظ سفر کی ذمہ دار ہے وفاقی وزیرمواصلات کا سانحہ کے بعد چھپ جانا سوالیہ نشان ہے اپنے ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ نالائق وزیراعظم کا نالائق وزیر مواصلات تاحال اپنے محکمے کے حوالے سے قوم کے سامنے رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ساری توجہ انتقام اور انتشار پھیلانے تک محدود ہے ملک نالائق ٹولے کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک اور معاشرہ غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔

پلوشہ خان

مزید :

صفحہ آخر -