ملک میں مہنگائی کا طوفان، فوری انتخابات ہونے چاہئیں،خواجہ آصف

  ملک میں مہنگائی کا طوفان، فوری انتخابات ہونے چاہئیں،خواجہ آصف

  

سیالکوٹ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں فوری طور پر شفاف الیکشن ہونے چاہیں۔مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ غریب کا جینا دو بھر ہو گیا۔ خاتون کا تمسخر اڑانے والے پولیس آفیسر کے دفاع میں وزیراعظم بیان دے ر ہے ہیں،ہمارے وزیر اعظم عقل سے عاری ہیں،سی سی پی او لاہور نے اپنا آئی جی تبدیل کروادیا۔ مسلم لیگ ن اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، حکومت کو یہ ہی سمجھ نہیں آرہی کہ کون سا پولیس آفیسر پنجاب کو ٹھیک طریقے سے چلائے گا۔چوروں ڈاکووں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔

 خواجہ آصف

مزید :

صفحہ آخر -