افغانستان، جھڑپوں میں 5پولیس اہلکار، 4عسکریت پسند ہلاک 

  افغانستان، جھڑپوں میں 5پولیس اہلکار، 4عسکریت پسند ہلاک 

  

 قندوز(شِنہوا)صوبائی پولیس ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے  افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کی سکیورٹی چوکیوں پرحملے میں 5پولیس اہلکار اور 4 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ترجمان عصمت اللہ خان نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ جھڑپیں صوبائی صدرمقام قندوزشہرکے نواحی علاقہ شنواری میں ہوئیں سکیورٹی فورسز نے جھڑپوں کے بعد علاقے میں تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے ترجمان نے مزید کہاکہ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک سینئرصوبائی پولیس افسرعبدالواحد بھی شامل ہے۔حالیہ سالوں میں صوبہ میں شدید جھڑپیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔

جھڑپیں 

مزید :

صفحہ آخر -