مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی انتخابات کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی مسترد کر دی

      مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی انتخابات کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی مسترد کر دی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) نے پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بنائی کمیٹی مسترد کردی۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بنائی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاعثمان بزدار نے لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کیلئے 12رکنی کمیٹی بنائی ہے۔کمیٹی میں پنجاب کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کا ایک بھی رکن شامل نہیں کیا گیا۔

پیپلزپارٹی و دیگر جماعتوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔بلدیاتی الیکشن کرانے والے کمیٹی میں ایک شکست خوردہ شخص اعجاز چوہدری شامل ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی بھی بلدیاتی الیکشن کرانے والی کمیٹی کے رکن ہیں۔یہ وفاق کی جانب سے پنجاب کے معاملات میں مداخلت کی واضع مثال ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے بھی عثمان بزدار کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔تحریک انصاف اپنی سب سے اہم اتحادی جماعت (ق) لیگ سے بھی ہاتھ کرگئی ہے۔تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں پیشگی شکست کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔تحریک انصاف کا کوئی ایم این اے اورایم پی اے موجودہ حالات میں بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار نہیں ہے۔حکومتی ارکان کو بلدیاتی الیکشن میں واضع شکست نظر آرہی ہے۔عثمان بزدار بلدیاتی الیکشن کرانے والی جعلی کمیٹی کا نوٹفیکیشن واپس لیں۔نئے نوٹفیکیشن جاری کیا جائے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے بھی نمائندے شامل ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -