سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم  کا آغاز کر دیا،رانا قربان علی

      سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم  کا آغاز کر دیا،رانا قربان علی

  

  فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل فیروزوالہ رانا قربان علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سموگ سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ زمینداروں کو اس سلسلہ میں آگاہ کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں محکمہ زراعت کے فیلڈ آفیسرز اور مرکز آفیسر کے علاوہ دیگر ارکان نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر رانا قربان علی خان نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ دھان اور دیگر فصلات کی باقیات کو آگ مت لگائیں۔

  کیونکہ اس سے سموگ پیدا ہوتا ہے جو کہ نا صرف انسانی صحت کیلئے مضر ہے بلکہ حادثات کا باعث بھی بن سکتا ہے ا ور زمین کی زرخیزی کی کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے لہٰذا دھان کی مڈوں کو روٹا ویٹر، ڈسک ہل یا چاپر کی مدد سے زمین بحال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے بھی بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں محکمہ زراعت اپنے دفاتر کی صفائی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -