حمزہ شہبازکو ہسپتال منتقل نہ کرنا بدترین انتقام ہے،پرویز ملک

   حمزہ شہبازکو ہسپتال منتقل نہ کرنا بدترین انتقام ہے،پرویز ملک

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا اور انہیں ہسپتال منتقل نہ کرنا بد ترین انتقام ہے، چار روز سے ہر پاکستانی کا دل موٹروے واقعہ نے دہلا دیاہے, حمزہ شہباز کاکرونا پازیٹیو آنے کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کرنا فسطائیت کی بدترین مثال ہے، مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔

 ،حمزہ شہباز کی جلد صحتیابی کے لئے کاکرنوں کی جانب سے دعائیں بھی کی گئیں، دعاؤں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا قائدین میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف،مریم نواز،میاں حمزہ شہباز نے قیدوبند کے باوجود پرویزی آمریت کوشکست دی تھی،وہ عمران خان کے سیاسی انتقام سے بھی مرعوب نہیں ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز  اپنے حلقے میں رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،رمضان صدیق بھٹی،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔۔انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے،نالائق حکمرانوں اور وفاقی وزراء  کی نا اہلیوں اور نالائقیوں کے باعث دنیا والے پاکستان پرہنس رہے ہیں۔کرائے کے ترجمانوں اور شیطانوں کی  میاں نواز شریف اورمریم نوازکے خوف سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -