پیپلز پارٹی الیکشن کا میدان خالی نہیں چھوڑے گی،عزیز الرحمن چن
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 32ویں سالگرہ کے حوالے سے پانچویں تقریب گزشتہ روز پی پی 144 میں رانا فقیر حسین ونڈالیہ کے ڈیرے پر ہوئی جس کی صدارت پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن نے کی جبکہ تقریب میں زاہد زوالفقار خان‘ میاں شاہد عباس ایڈووکیٹ‘ فیصل میر‘ فیضان‘ میاں خلیل اور صداقت غوری سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن نے کہا کہ اس حلقہ سے ہم آنیو الے بلدیاتی الیکشن میں بھی ایک اچھا رزلٹ دیں گے پیپلز پارٹی الیکشن کا کوئی بھی میدان خالی نہیں چھوڑے گی ہم ہر زون میں اپنے قائد کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر ان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں اور سالگرہ کا یہ سلسلہ پورے مہینے اسی طرح سے جوش و خروش کے ساتھ جاری رہے گا۔