تعلیمی ادارے مرحلہ وا ر کھولنے کا فیصلہ خوش آئند،حاجی فیاض

  تعلیمی ادارے مرحلہ وا ر کھولنے کا فیصلہ خوش آئند،حاجی فیاض

  

  لاہور(پ ر)تحریک انصاف گلبرگ ٹاؤن کے صدر حاجی محمد فیاض نے کہاکہ حکومت کا تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، والدین اپنے بچوں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں، سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں۔

، کورونا کا ابھی خطرہ ٹلا نہیں، عوام نے کورونا بحران میں پی ٹی آئی کی حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے،انہوں نے کہاکہ سرکاری اور پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ اور عملہ بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، غفلت کے مرتکب ہونے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -