شیخ رشید مرحوم کی کسانوں کیلئے مثالی خدمات ہیں،چودھری منظور

شیخ رشید مرحوم کی کسانوں کیلئے مثالی خدمات ہیں،چودھری منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)بابائے سوشلزم فانڈیشن کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کے سابق سینئر وائس چیئرمین شیخ رشید احمد کی برسی کی محفل سے چودھری منظور احمد سمیت دیگر مقررین نے بھی شیخ رشید مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا۔چودھری منظور احمد نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے تحت لاکھوں بے زمین کسانوں کو زمین دلوانا شیخ رشید کا سب سے بڑا کارنامہ تھا۔شیخ رشید نے طبقاتی تفریق کیخلاف اور مزدوروں کسانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔شیخ رشید شہید ذوالفقار علی بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھی تھے۔
شیخ رشید نے بطوروزیر صحت ادویات میں جینرک نظام متعارف کرواکے ملک بھر میں ادویات کو کئی گنا سستا کروایا۔۔ پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد، عزیز الرحمن چن، چودھری سجاد نذیر‘ چودھری غلام عباس،ڈاکٹر ضیاء بنگش خالد بلوچ، خالدبٹ،طارق حمید،اور رضا اشفاق بھی شریک ہوئے۔