نوجوان ملک و قو م کے مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں: ذکر اللہ مجاہد

      نوجوان ملک و قو م کے مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں: ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم  کے مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں۔کسی بھی قوم کی ترقی کی ضمانت نوجوانوں نسل میں مضمر ہے۔ حکمران نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے میرٹ کے نظام کو فروغ دیں اور سفارشی کلچر ختم کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت سکولز کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم و تربیت سے صالح ہی معاشرے کا قیام ممکن ہے۔سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ قرآن و سنت کے مطابق ہونی چاہیے۔اس قوم کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کوئی بھی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی جس کے نوجوان صالح اور باصلاحیت ہوں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نوجوان قومی ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں۔اگر ریڑھ کی ہڈی ہی ناتواں ہو تو پورا جسم  ہی کمزور پڑ جاتا ہے،موجودہ حکومت نے اقتدار سے قبل نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا سنہری خواب دیکھایا تھا اور اقتدار کے بعد لاکھوں نوجوانوں کا روزگار اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے چھین لیا ہے۔

 آج ملک میں نجی سیکٹر بخصوص میڈیا، صنعت سمیت دیگر بے شمار ایسے ادارے ہیں جہاں معاشی ابتر صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو  نوکریوں سے نکالنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ مہنگی بجلی، گیس اور دیگر مسائل کی وجہ سے ہمارے صنعتیں زبو حالی کا شکار ہیں جہاں مالکان روزگار دینے کی بجائے لوگوں کو نکال رہے جو ایک بڑا المیہ ہے۔