پریس کلب میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پریس کلب میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لائف ہسپتال اور ٹرانسپیرنٹ ہینڈز کے تعاون سے معزز ممبران اور انکی فیملیز کیلئے پریس کلب میں فری آئی و میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرافضال علی سید،ڈاکٹر آمنہ، ڈاکٹر ابرارالحق، ڈاکٹر ندا، ڈاکٹر مہرام علی، ڈاکٹر فضاء، ڈاکٹر ارشمہ نواز ،ڈاکٹر ذیشان صدیق، پیرامیڈیکل سٹاف و آفیشلزعامر حق، ناصر سہگل، راحیل عباس، تحسین رضا، قاضی نعیم اورعروج طارق سمیت ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی اور کیمپ میں آنے والے مریضوں کی آنکھوں کے معائینہ سمیت جوڑوں و پٹھوں کا چیک اپ اور شوگروبلڈکے ٹیسٹ کئے۔ میڈیکل کیمپ میں صحافیوں اور انکی فیملیزنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لائف ہسپتال کی جانب سے ممبرگورننگ باڈی ناصر احمد سہگل نے صدر ارشد انصاری کو پھول پیش کئے۔ بعد ازاں کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیااور انہیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور پھول پیش کئے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -