بداخلاقی کے بڑھتے ہوئے واقعات شرمناک ہیں،نعیم الدین

بداخلاقی کے بڑھتے ہوئے واقعات شرمناک ہیں،نعیم الدین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے ملک میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بداخلاقی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کو حکمرانوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کی آبروریزی کے واقع نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی معاشرہ اخلاقیات کا قبر ستان بن چکا ہے۔

،بے بس خاتون پر قیامت گزر گئی، ریاست مدینہ کے دعویدار تماشائی بنے رہے، موٹر وے پولیس کہاں تھی؟،حکمران عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -