توہین آمیز خاکے قابل مذمت،گستاخوں   کو پھانسی دی جائے،پیر نوید الحسن

                توہین آمیز خاکے قابل مذمت،گستاخوں   کو پھانسی دی جائے،پیر نوید ...

  

لاہور (پ ر)تحریک تحفظ اسلام انٹر نیشنل،جماعت جلالیہ پاکستان کے سر پرست اعلیٰ تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین بھکھی شریف نے سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے اور فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے آخری نبی حضرت محمدؐ کی شان میں  توہین آمیز خاکے شائع کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام اسلامی ممالک سویڈن اور فرانس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلق ختم کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک تحفظ اسلام انٹر نیشنل حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری لاہور یونٹ کے صدر محمد عرفان اشرف اور جنرل سیکرٹری محمد شہزاد سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

 پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین بھکھی شریف نے کہا کہ قرآن مجید کو نذر آتش کرنے اورتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،گستاخوں کوپھانسی کی سزا دی جائے۔ 

،ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -