پی پی رہنما اکرم کمبوہ کے ڈیرے پر تقریب،کارکنوں کی بھرپور شرکت

پی پی رہنما اکرم کمبوہ کے ڈیرے پر تقریب،کارکنوں کی بھرپور شرکت

  

  لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چودھری محمد اکرم کمبوہ نے اپنی رہائش گاہ چوہدری پارک راشد روڈ کھوکھر ٹاؤن بلال گنج میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب میں پی پی حلقہ 150 میں سینکڑوں کارکنوں، جیالوں، پی پی پی ورکرز خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں علی اکرم، حافظ امیر حمزہ، سید حسن رضا شمسی، سید اسلم علی شمسی، میاں عبدالخالق، معید عباسی، ملک بہادر حسین ایڈووکیٹ،  عامر حمید بھٹی، جاوید زرگر، حافظ زبیر کاردار، مرزا الیاس بیگ، چودھری اشرف گجر، چودھری الیاس گجر، محترمہ نرگس، ملک محمد عارف و دیگر نے شرکت کی۔

 مبشر ملک، حمزہ ملک، چاچابشیر و دیگر نے شرکت کی۔

، یوسف جٹ، ارشد علی بھٹی سمیت جیالوں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان تقریب چودھری محمد اکرم کمبوہ نے کہا کہ الحمدللہ! آج بھی پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں ہے۔ قائد جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ رقم کردی۔ اس موقع پر میاں عبدالخالق نے بھی خطاب کیا جبکہ پی پی 150 کی تنظیم سازی کیلئے مختلف امور سرانجام دیئے گئے۔ تقریب علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو، بلاول زرداری بھٹو کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -