حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،اعجاز چوہدری

حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصافسنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات مصروف ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلارہی ہے،ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے صرفاپنی جیبیں بھری ہیں عوا م کے لئے کچھ نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان غریب عوام کادرد رکھتے ہیں، عوام کے جان ومال کا تحفظ، ریلیف کی فراہمی،  پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 ان خیالات اظہار اعجازاحمدچوہدری پارٹی سیکرٹریٹ میں حلقہ این اے 133 یوسی 223 سے پارٹی رہنماء  حاجی عثمان صدیقی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، پارٹی وفد نے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، اعجازاحمدچوہدری نے فوری طور پر ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، ان کا مزید کہنا تھاکہ حلقے کی عوام کے مسائل کے حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیوریج کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ہے، ملاقات کرنے والوں میں شیخ سلیم، رانا سلیم، عمران، عمران خان، ندیم، طلعت ضیاء، ایاز بٹ، رضوان، سدھیرسمیت دیگر کارکنا ن شامل تھے۔