اورنج ٹرین کرپشن،پی ایچ اے افسران کیخلافتحقیقات شروع

             اورنج ٹرین کرپشن،پی ایچ اے افسران کیخلافتحقیقات شروع

  

 لاہور(اپنے نمائندے سے) پی ایچ اے میں اورنج ٹرین پرجیکٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف،پلانٹیشن کی بابت ٹھیکہ جات میں اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا الزام،اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر سورس رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینٹی کرپشن فضل الہی ریکارڈ کی چھان بین کیلئے پی ایچ اے ڈی جی آفس پہنچ گئے،،گرین بیلٹس پر پودے لگانے کیلئے کھودے گئے گڑے کی قیمت 175 روپے کی بجائے 1950 روپے وصول کی گئی، پودوں کی مارکیٹ قیمت 600 روپے سے 800 روپے ہے، لیکن گرین بیلٹس پر لگائے جانیوالے پودوں کی قیمت 3000 روپے فی پودا ظاہر کی گئی۔پی ایچ اے افسران اور ٹھیکیداروں نے ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -