پریس کلب کاہنہ عوامی مسائل اجاگر کرتا رہے گا،زاہد حسین 

  پریس کلب کاہنہ عوامی مسائل اجاگر کرتا رہے گا،زاہد حسین 

  

کاہنہ(نامہ نگار)پریس کلب کاہنہ کا اجلاس زیر صدارت سید زاہد حسین شاہ کی ہنگامی اجلاس طلب۔ بڑھتے ہوئے علاقائی مسائل، جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور اداروں کو متحرک رکھنے کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری سجاد علی شاکر کی طرف سے پیش کیا گیا۔اجلاس میں صدرپریس کلب کاہنہ سید زاہد حسین شاہ،چیئرمین عمر شفیق ملک،ماجد شاہ،حاجی اسلم،اشفاق رانجھا،سجاد بھٹی،میاں کاشف،غلام رسول،سجاد علی شاکر،مشتاق شاکر،لیگل ایڈوائزر،محمد رضا ایڈووکیٹ،محمد انتظار مدنی ایڈووکیٹ،محمد وقار، ساجد شاہ، شہزاد شاہ سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی۔صدر پریس کلب کاہنہ سید زاہد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم پریس کلب کے پلیٹ فارم سے عوام کے مسائل اجاگر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

، ہمارا عزم صحافت برائے خدمت ہے۔ صحافی کا قلم لوگوں کی سوچ کے زاویے بدل دیتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -