پلاسٹک ٹریڈرز اور کراکری مرچنٹس کی طرفسے پیا ف کی حمایت

    پلاسٹک ٹریڈرز اور کراکری مرچنٹس کی طرفسے پیا ف کی حمایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (سٹی رپورٹر)  لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات  ہوٹل میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ فاؤنڈر گروپ کے قائدین شیخ آصف، الماس حیدر، علی حسام،میاں جاوید، ذیشان خلیل، کاشف انور، میاں وقار، خادم حسین نے خصوصی شرکت کی، نظامت کے فرائض حارث عتیق جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں ہارون نے انجام دیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ آصف اور الماس حیدر نے لاہور کی دو بڑی تاجر تنظیموں کو فاؤنڈر گروپ میں شمولیت پرخوش آمدید کہا۔ لاہور کی مرکزی تاجر تنظیم لاہور کراکری اینڈ گلاس ویئر مرچنٹس اور پلاسٹک ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے اپنے تمام ممبران سمیت لاہور چیمبر آف کامرس الیکشن فاؤنڈر گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کامیابی کیلئے تمام توانائیاں صرف کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں کراکری گروپ کی طرف سے خواجہ حسن صدیق، حاجی فرخ اقبال، طارق حمید نے شرکت کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، تقریب کے اختتام پر حارث عتیق،میاں ہارون، شیخ قاسم عباس نے تمام تاجر رہنماوں و اراکین کی تشریف آوری اور حمایت کااعلان کرنے پر شکریہ ادا کیا۔