چوہنگ میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی ذمہ دار ی ہے،یوسف بٹ

      چوہنگ میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی ذمہ دار ی ہے،یوسف بٹ

  

  چوہنگ (نامہ نگار) تھانہ چوہنگ میں تعینات ہونے والے نئے ایس ایچ او محمد یوسف بٹ نے پریس کلب چوہنگ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان قائم رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے اور میری ترجیحات میں شامل ہے کہ علاقہ بھر سے جوئے کے اڈے،جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کا خاتمہ کروں۔ میں نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیتے ہوئے انصافکا بول بالا کیا ہے۔میرے دروزاے  ہر مظلوم اور غریب کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔اگر پولیس ملازمین کے خلاف بھی شکایات آئیں توقانونی کارروائی کروں گا۔تھانے میں فرنٹ ڈیسک مکمل فعال ہے۔ علاقہ  میں پولیس گشت بڑھا دیا ہے رشوت اور سفارش دونوں تھانہ چوہنگ کی حدود میں داخل نہیں ہو ں گی۔

 جو پولیس افسر ایسا کرے گا اس کی تھانہ چوہنگ میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا علاقائی مسائل اور جرائم کی نشاندھی کرنے میں پولیس کا ساتھ دے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -