اشرفبھٹی نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے چیف آرگنائزر مقرر

اشرفبھٹی نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے چیف آرگنائزر مقرر

  

  لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی کو نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے مرکزی چیئرمین میاں عبدالوحید نے نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل پنجاب کا چیف آرگنائزر مقرر کرکے ان کا باقاعدہ ایک نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ میرٹ پر عہدے دیے جائیں گے۔

 کہ وہ پنجاب بھر میں ایسے لوگوں کو نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے عہدے دیں گے جو کہ صوبے میں فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اہم رول ادا کرنے والے ہوں ہم چاہتے ہیں کہ مل جل کر رہا جائے اور ایک دوسرے کے مسلک کااحترام کیا جائے۔

 اور امن و امان کو ہر قیمت پر بر قرار رکھا جائے اور بھائی چارے کو ہر قیمت پر فروغ دیا جائے اس وقت ہم سب کو مل جل کر رہنے کی ضرورت ہے اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -