شعبہ توانائی پیداوار میں 12.2ملین ڈالرکی غیر ملکی سرمایہ کاری 

شعبہ توانائی پیداوار میں 12.2ملین ڈالرکی غیر ملکی سرمایہ کاری 

  

 اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں بجلی کے  پیداواری شعبہ میں  جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 12.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ء میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 12.2ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی، گزشتہ سال جولائی میں اس شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم منفی3.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ایندھن سے بجلی پیداکرنے کے شعبہ میں 7.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال اس شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 9.7 ملین ڈالرتھا۔

پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 5.8 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال جولائی میں پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 7.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ اسی طرح کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں مالی سال کے پہلے مہینہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم منفی 0.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔گزشتہ سال جولائی میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم منفی 3.3 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا۔

مزید :

کامرس -