سرکل کے زیر اہتمامLoves Tech 2020 she“ کاانعقاد

  سرکل کے زیر اہتمامLoves Tech 2020 she“ کاانعقاد

  

 لاہور(پ ر)پاکستان سے ایک انقلابی ٹیک اسٹارٹ اپ CIRCLE عالمی طور پر تسلیم شدہ وومن سینٹرک ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ مقابلہ ”She Loves Tech 2020“ منعقد کر رہا ہے جو دنیا میں سب سے بڑا مقابلہ ہے اور ایک مرتبہ پھر پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے۔  اس مرحلہ میں CIRCLE پاکستان بھر سے مختلف غیر سرکاری تنظیموں، تعلیمی اداروں، انکوبیٹرز اور ایکو سسٹم پارٹنرز کے ساتھ مل کر آزاد جموں کشمیر کے علاوہ پاکستان کے 10 شہروں (سکھر، ملتان اور فیصل آباد وغیرہ) میں She Loves Tech کی میزبانی کرے گا۔ اس پیشرفت سے متعلق CIRCLE کے بانی صدافے عابد نے کہا کہ ہم She Loves Tech Pakistan کے ساتھ خواتین کی زیر قیادت چلنے والے کاروباروں کی مدد کے لئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ اس سال ہمارا ہدف پچز، ڈیجیٹل بوٹ کیمپس، ورکشاپ اور دیگر ذرائع سے 10 ہزار خواتین اور لڑکیوں تک پہنچنا ہے۔

 مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان خواتین کی حوصلہ افزائی اور مدد کے لئے پالیسیاں اور نظام ضرور تشکیل دے گا۔ 

مزید :

کامرس -