فیصل ۱ٓباد چیمبر انتخابات،کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ ۱ٓج

فیصل ۱ٓباد چیمبر انتخابات،کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ ۱ٓج

  

فیصل آباد (اے پی پی) فیصل ۱ٓباد چیمبر ۱ٓف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں  کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ ۱ٓج 14ستمبر بروز سوموارکو صبح 9سے شام 5بجے تک جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے پولنگ کل 15ستمبر بروزمنگل کو ہو گی تاہم خواتین کی واحد نشست کیلئے بلا مقابلہ انتخاب کی وجہ سے اس کیٹیگری کیلئے پولنگ نہیں ہو گی نیز الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیصل ۱ٓباد چیمبر کے الیکشن کیلئے مقرر کردہ الیکشن کمیشن کے ممبران میاں آفتاب احمد، مزمل سلطان اور عاطف منیر نے اے پی پی کو بتایا کہ ابتدائی طور پر کارپوریٹ کلاس کی7 نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے اورابتدائی جانچ پڑتال کے بعد ان تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دے دیا گیاتھا تاہم بعدازاں ان میں سے چار امیدواروں محمود احمد آف میسرزوِن ٹیکس ایکسپورٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، گلزار احمد آف میسرز گرین گولڈ ایگری سیڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، آصف جاوید آف میسرز ایڈمرل ربڑ انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور شاہد احمد شیخ آف میسرز ہارون سلمان انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اس طرح اب اس کیٹیگری کی 7نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 11امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

جن میں احتشام جاوید آف میسرزجوبلی ٹیکسٹائل انڈسٹری(پرائیویٹ) لمیٹڈ،  فیاض احمد آف میسرزحفیظ پیکیجز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، محمد اسلم آف میسرز پاور کیمیکل انڈسٹری لمیٹڈ، ذوالفقار احمد آف میسرز زیڈ اے فوڈ انڈسٹری، ذیشان الحق شیخ آف میسرز حق ٹیکسٹائلز، محمد طاہر یعقوب آف میسر ز میاں سائنٹفک کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایم منور احمدمیسرزخیبر ٹیکسٹائل انڈسٹریز،  خواجہ شجر محمود آف میسرز خواجہ ٹیکسٹائل انڈسٹری،تجمل حسین آف میسرز تجمل ٹریول (پرائیویٹ) لمیٹڈ، محمد محسن اختر آف میسرز اے اینڈ کے فارماسیوٹیکلز، عبداللہ شہزاد آف میسرز جنت الفردوس ٹریولز اینڈ ٹورز (پرائیویٹ) لمیٹڈشامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایٹ کلاس کی7 نشستوں کیلئے 18امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے لیکن جانچ پڑتال کے بعد ایک امیدوارکاشف مجید آف میسرز ارشمان ٹریولز اینڈ ٹورز سروسز کے کاغذات نامزدگی کو تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دیا گیا اس طرح اس کلاس کیلئے 17امیدوار میدان میں رہ گئے تھے تاہم3 امیدواروں میاں عبدالوحید آف میسرز ہاک انٹر نیشنل،رانا رئیس احمد خاں آف میسرزعریبین انٹر پرائزز اور میاں راشد محمود آف میسرز سدھے میاں ٹیکسٹائل سروسز نے اپنے کاغذات واپس لے لئے اس طرح اب اس کیٹیگری کی 7 نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 14امیدوار میدان میں ہیں جن میں خالد پرویز آف میسرز نیو شاہین ہوزری، اعجاز نثار آف میسرز ٹرائی سٹار انٹر نیشنل، محمد افضل آف میسر ز افضل انٹر پرائزز، محمد فاضل آف میسرز نیشنل ٹریڈرز، اسامہ سعید اعوان آف میسرز ساریہ سعید اعوان اسٹیٹ لنکرز اینڈ ڈویلپرز، عبدالجبارآف میسرز ہنڈ ا سنٹر، خرم شہزاد آف میسرز پیپر کلب،  ملک منظور مقبول آف میسرز الفلاح ہوزری، محمد طیب آف میسرز طیب اینڈ برادر،  نور الہدیٰ بٹ آف میسرز بٹ جی باربر سٹور، محمد انعام اللہ خاں آف میسرز خان کارپوریشن،اشفاق حسین آف میسرزپیرا ڈائز سنٹر،محمد مدثر بشیر آف میسرز کوالیٹیکس ٹریڈنگ اورفخر الزمان بٹ آف میسر ز بٹ برادرز بیوٹی ہاؤس شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خواتین کی ایک مخصوص نشست کیلئے 2امیدواروں ساجدہ شمیم آف میسرز جنت بیوٹی پارلراینڈ لیڈی جم اور نگہت شاہد آف میسرز نگہت شاہد پروپرائیٹرشان انڈسٹریز نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے مگر ان میں سے ساجدہ شمیم آف میسرز جنت بیوٹی پارلراینڈ لیڈی جم نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اس طرح نگہت شاہد آف میسرز نگہت شاہد پروپرائیٹرشان انڈسٹریز بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں۔دریں اثناالیکشن کمیشن کے ممبران نے پولنگ کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سالانہ انتخابات کو پر امن، صاف، شفاف اور تمام امیدواروں کیلئے قابل قبول بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں تاہم اس سلسلہ میں امیدواروں کو بھی بھر پور تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کارڈ کے بغیر کسی بھی شخص کو چیمبر کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ کے عمل کو تیز کرنے کیلئے بوتھوں اور سٹاف کی تعداد بڑھا دی گئی ہے جبکہ ووٹروں کے آنے اور جانے کے راستے بھی الگ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ بورڈ روم کی بجائے ڈائننگ ہال میں پولنگ ہو گی جہاں ایک کی بجائے چار پولنگ بوتھ ہوں گے نیز ووٹروں کی شناخت چیمبر کے کارڈز، قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ سے بھی کی جا سکے گی۔انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کے  کیمپ چیمبر کمپلیکس کے باہر دائیں اور بائیں طرف ہوں گے جہاں انہیں ضروری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے امیدواروں سے کہا کہ وہ اپنے ایجنٹوں کو ضروری ہدایات دے کر بھیجیں تاکہ وہ انتخابی عمل کی ادائیگی میں مدد گار ثابت ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ۱ٓج سوموار کو کارپوریٹ کلاس کے انتخابات کیلئے چیمبر کا سٹاف صبح سات بجے فیصل آباد چیمبر پہنچ جائے گا جبکہ 8بجے الیکشن کمیشن بھی آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں کو ہر حال میں ساڑھے آٹھ بجے تک وہاں موجود ہونا چاہیے تاکہ اُن کی موجودگی میں بیلٹ بکس کو سیل کر کے پورے نو بجے پولنگ شروع کرائی جا سکے۔انہو نے بتایا کہ شام پانچ بجے تک چیمبر کے اندر موجود ہر ووٹر کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جائے گی جبکہ انتخابی عمل کے دوران امیدواروں کے ایجنٹوں کو پانی، چائے اور لنچ بھی الیکشن کمیشن مہیا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر کے احاطے میں اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہو گی اسلئے امیدواروں کو اس کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ختم نہیں ہوا اسلئے امیدوار اپنے کیمپوں میں سینی ٹائزر کے علاوہ سوشل ڈسٹنس کا بھی خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے بزرگ ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی خصوصی سہولت دینے کا بھی یقین دلایا اور کہا کہ پولنگ کے فوراً بعد امیدواروں کے ایجنٹوں کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے والے امیدواروں کو چیمبر کے اندر نعرے بازی کی اجازت نہیں ہو گی اسی طرح ہارنے والوں کو بھی خوش دلی سے اپنی شکست کو قبول کرنا چاہیے۔

مزید :

کامرس -