سبز چارے کے بغیر متوازن غذا کاتصور ممکن نہیں،ڈویژنل ڈائریکٹر 

  سبز چارے کے بغیر متوازن غذا کاتصور ممکن نہیں،ڈویژنل ڈائریکٹر 

  

فیصل آباد  (اے پی پی) مویشیوں کی بہتر کارکردگی و نشوونما کیلئے پوراسال سبز چارے کی فراہمی اشد ضروری اور سبز چارے کے بغیر متوازن غذا کاتصور ممکن نہیں لہٰذا کاشتکار بارانی علاقوں میں سبز چارے کی زیادہ سے زیاد ہ کاشت یقینی بنائیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمود اختر نے  اے پی پی کو بتا یاکہ لائیو سٹاک کاحصہ 53 اور زرعی اجناس کا 47 فیصد ہے جس کے باعث موسم سرما میں اکثر سبز چارے کی شدید قلت پیداہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب کے بارانی علاقوں میں ایک حصہ میدانی خطے پر مشتمل ہے جہاں نہری نظام موجود نہیں تاہم دوسرا خطہ پوٹھوہار پر مبنی ہے جہاں سطح مرتفع کامخصوص موسم اورمختلف اقسام کے زمینی حالات ہیں نیز میدانی خطہ میں زمین ہموار اور زیر زمین پانی آبپاشی کیلئے میسر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں زیر زمین پانی کم گہرائی پر موجود ہے جس کے باعث موسم خریف میں کاشتکارجوار، باجرہ، مکئی، سدا بہار، ماٹ گراس، رواں، گوارہ اور مخلوط چارے زیادہ سے زیادہ رقبہ پرکاشت کرسکتے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ پوٹھوہار کے علاقوں میں موسم خریف میں جوار، باجرہ اور گوارہ کاشت کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ اگر کاشتکار زرعی ماہرین کی ہدایات پر عمل کریں تو نہ صرف چارے کی قلت ختم کی جا سکتی ہے بلکہ بہتر منافع کے حصول سمیت مویشیوں میں گوشت و دودھ کی پیداوار میں بھی خاطرخواہ اضافہ کیاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -