تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج
لاہور(این این آئی) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریاؤں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 183500کیوسک اور اخرج183500 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 51900کیوسک اور اخراج 51900کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد56300کیوسک اور اخراج56300کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد57800کیوسک اور اخراج46400 کیوسک۔بیراجوں میں جناح آمد283800 کیوسک اور اخراج0 28120کیوسک،چشمہ آمد320800کیوسک اوراخراج 308700 کیوسک، تونسہ آمد455900کیوسک اور اخراج 455900 کیوسک، پنجند آمد113900 کیوسک، اور اخراج 100200 کیوسک، گدو آمد 500500کیوسک اور اخراج 477000کیوسک، سکھر آمد420100کیوسک اور اخراج386600کیوسک، کوٹری آمد188900کیوسک اور اخراج 185800 کیوسک۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1242.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.356 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔