پیازکو 6ماہ سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے،محکمہ زراعت 

پیازکو 6ماہ سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے،محکمہ زراعت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 (اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ پیازکومناسب وقت پر برداشت کرکے کم ازکم 6ماہ تک اس سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے جبکہ برداشت اور سٹوریج کے لئے محکمہ زراعت کی مشاورت بہتر نتائج فراہم کرسکتی ہے۔انہوں نے”اے پی پی“کوبتایا کہ اگرپیازکی فصل کو مناسب وقت پربرداشت کرلیاجائے تو کم ازکم 6ماہ تک اس کی اصل حالت کو برقراررکھاجاسکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ فصل کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب پودوں کے تنے 15سے20فیصد تک خشک ہوکرٹوٹنا شروع ہوجائیں پیازکی برداشت میں تاخیرسے اجتناب برتناچاہئیے۔

مزید :

کامرس -