بلیک میں چینی فروخت کرنیوالے یوٹیلیٹی سٹورز فرنچائز مالکان کے لائسنس منسوخ 

بلیک میں چینی فروخت کرنیوالے یوٹیلیٹی سٹورز فرنچائز مالکان کے لائسنس منسوخ 

  

 جندول(نمائندہ پاکستان)جندول بلیک پرچینی فروخت کرنے والے یوٹیلٹی سٹور فرنچائز مالکان کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل منیجر علی جوہر خلیل کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کے دوران بلیک پر فروخت ہونے والے35من یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے چینی پکڑ لئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی چوری میں ملوث بانڈہ گئی اور زیارت تالاش کے دونوں فرنچائز کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ دونوں سرکاری نہیں بلکہ نجی پرائیویٹ فرنچائز ہیں جہاں یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے اہلکار تعینات نہیں ہوتے بلکہ پرائیویٹ دکانداران کو سبسٹڈائز سودا سلف دیا جاتا ہے تاکہ عوام کو سستے قیمتوں پر معیاری سودا سلف مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن بااعتماد ادارہ ہے اور کارپوریشن کے زیر اثر تمام ادارے ہمارے آنکھوں کے نیچے ہیں انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق جن بازاروں میں یوٹیلٹی سٹور نہ ہوں ہم بازاروں میں مخصوص دکانات کو فرنچائز لائسنس جاری کرکے انہیں شرائط کے مطابق سبسٹڈائز سودا سلف دیتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -