شیر گڑھ‘ درجنوں زمیندار حلقہ پٹواری کیخلاف سراپا احتجاج 

شیر گڑھ‘ درجنوں زمیندار حلقہ پٹواری کیخلاف سراپا احتجاج 

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) جلالہ حلقہ خان محال کے درجنوں زمیندار حلقہ پٹواری کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے حلقہ پٹواری کی کرپشن اور جانبداریوں کے خلاف کئی درخواستین نیب،انٹی کرپشن اور وزیر اعظم شکایات سل میں جمع کرائی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی فوری طور پر حلقہ پٹواری کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو 22ستمبر کو شاہراہ ملاکنڈ کو جلالہ کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کے لئن بند کردیں گے جس کی ساری ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ ضلع مردان کے نائب صدر حاجی یوسف،مومن خان،عبدالوہاب،عظیم خان،مثل خان،ماصل خان،اوا خان، گل زمان  اور کسان بورڈ کے صوبائی صدر رضوان اللہ نے دیگر درجنوں زمینداروں کے ہمراہ  حجرہ حاجی یوسف شاہ خان کلے میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پٹواری میر افضل نے مخالفین صفدر وغیرہ کی ایماء پر جانبداری کا مظاہرہ کیا اور نقشہ جات(ب،ج) میں رد و بدل کرکے گاوں کے درجنوں زمینداروں کی زمینوں کو نقشہ میں غائب کرکے اپنے ابائی جائیداد سے محروم کردیا حلقہ پٹواری نے بغیر اطلاع کے اور بغیر موقع کے نقشہ جات (ب،ج) میں ہیرا پھیری کرکے عبد الوہاب بانڈہ میں ماصل خان اور مثل خان کے40جریب زمین کو نقشہ سے غائب کیا ہے جو ظلم اور نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے  مگر حکومت ان کے لئے مراعات کی بجائے مشکلات پیدا کر رہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ زرعی ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور کو اپریٹیو سوسائیٹیز کو فوری بحال کیا جائے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،صوبائی وزیر اعلیٰ اور کمشنر مردان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر22ستمبر کو شاہراہ مالاکنڈ جلالہ کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیں جس کی ساری ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -