کراچی میں داماد نے ساس اور بیوی کو قتل کردیا

        کراچی میں داماد نے ساس اور بیوی کو قتل کردیا

  

کراچی(آئی این پی)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹان میں داماد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ساس اور بیوی جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹان میانوالی کالونی میں گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ایس پی بلدیہ شہلا قریشی کے مطابق ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، مقتولہ لڑکی کی شادی ملزم حمزہ سے دو سال قبل ہوئی تھی، 25 سالہ بیوی وجیہہ ناراض ہوکر والدہ کے گھر آگئی تھی، ملزم نے پہلے ساس کو قتل کیا، دوسرے کمرے میں جاکر بیوی پر بھی فائرنگ کردی۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر میٹروول میں فائرنگ سے 2بچے زخمی ہوگئے، زخمی بچوں میں ساڑھے تین سال کا صمد اور انیلا شامل ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے گھر میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے دونوں بچے زخمی ہوئے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ساس، بیوی قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -