صوابی‘ تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ تھڑے مسمار
صوابی(بیورورپورٹ) صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے صوابی شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کی۔ اے سی صلاح الدین کی سر براہی میں ٹی ایم اے اور مقامی پولیس نے صوابی کے بازاروں میں ناجائز تجاوزات آپریشن کے دوران دوکانوں کے آگے لگائے گئے بورڈز، باہر رکھے ہوئے سامان، پنجرے سرکاری قبضے میں لے کر ٹی ایم اے صوابی کے حوالے کر دیا جب کہ ایکسویٹر کے ذریعے تڑے گرانے کے علاوہ بازاروں میں موجود ہتھ ریڑیاں ہٹائی اس موقع پر ڈی سی صوابی شاہد محمود نے واضح کیا کہ صوابی بھر کو تجاوزات سے صاف کیا جائیگا تاکہ لوگوں کو چلنے پھرنے اور ٹریفک کی آمدو رفت میں خلل نہ ہو انہوں نے تاجروں، دوکانداروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔