کوہاٹ‘ ضلع بھر کے 10 پٹواریوں کو تبدیل کرنے کا اعلامیہ جاری 

  کوہاٹ‘ ضلع بھر کے 10 پٹواریوں کو تبدیل کرنے کا اعلامیہ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے ضلع بھر کے دس پٹواریوں کو تبدیل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا جبکہ مسلم آباد کا اضافہ چارج حلقہ پٹواری موضع سماری کے حوالے کر دیا گیا اعلامیہ کے مطابق پٹواری ذوالفقار کو کاغذئی سے محمد زئی‘ طارق حسین کو محمد زئی سے کاغذئی‘ کاشف کو اے ڈی کے درملک اور مشرف محمود کو درملک سے اے ڈی کے تبدیل کر دیا گیا دیگر ٹرانسفر ہونے والوں  میں صفدر تولنج سے گمبٹ‘ احسن تحصیل آفس سے تولنج‘ عظمت اللہ میاں خیل / میر احمد خیل سے سورگل‘ انور جاوید سورگل سے میاں خیل / میر احمد خیل‘ عبداللہ مسلم آباد سے شویکی بمعہ اضافی چارج مالگین‘ عرفان شویکی / مالگین سے اے او کے کوھاٹ شامل ہیں۔