تنگی، بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے 2ملزمان گرفتار، 10گاڑیاں اور نقدی برآمد 

        تنگی، بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے 2ملزمان گرفتار، 10گاڑیاں اور نقدی ...

  

 تنگی (نمائندہ پاکستان) تنگی پولیس نے بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے دو ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان ملک کے مختلف اضلاع کو چوری، قتل و اقدام قتل اغوائیگی اور دیگر 50 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ملزمان سے چوری کی 10 گاڑیاں جبکہ 8 لاکھ روپے برامد۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے علاقہ تھانہ تنگی کی حدود میں پے در پے مختلف گاڑیاں چوری ہونے کی رپورٹ پر ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی خالد خان، ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان، ایس ایچ او تھانہ مندنی فواد خان اور انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر کارلفٹر گروہ کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا ہدف دیا۔ ٹیم نے مختلف زاویوں اور جدید سائنسی خطوط پر کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے دو ملزمان داود ولد جان محمد سکنہ گھمبتے تنگی اورنجیب اللہ عرف نجیبے ولد حبیب اللہ ساکن متھرا پشاور کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چوری کی 10 گاڑیاں اور 8 لاکھ روپے نقدی برآمد کئے۔ یاد رہے کہ ملزمان ضلع اٹک، پشاور، ملاکنڈ، صوابی، نوشہرہ، مردان، اسلام آباد، بنوں، چارسدہ کو چوری قتل و قدام قتل، اغوائیگی، کارلفٹنگ اور دیگر 50 سے زائد سنگیں مقدمات میں مطلوب تھے۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -