ملزم کی شناخت تو فارنزک لیب قائم ہونے کی وجہ سے ہوئی، پرویز رشید

  ملزم کی شناخت تو فارنزک لیب قائم ہونے کی وجہ سے ہوئی، پرویز رشید

  

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے معاون خصوصی شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی شناخت تو فارنزک لیب کا نظام قائم ہونے کی وجہ سے ہوئی اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملزم کے ٹھکانے تک تو آپ کو شہباز شریف نے پہنچا دیا آپ کی اہلیت یہ ہے کہ ملزم آپ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہو گیا۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا  انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ کے ارسطو اعظم کہتے ہیں کہ پنجاب فارنزک لیب ن لیگ کا پروجیکٹ تھا ن صاحب کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ فارنزک لیب پرویز الٰہی کے دور کا پروجیکٹ تھا۔

پرویزرشید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -