پاکستان پرامن ملک، اقلیتوں کویکساں حقوق حاصل ہیں: پرویز الہیٰ

پاکستان پرامن ملک، اقلیتوں کویکساں حقوق حاصل ہیں: پرویز الہیٰ

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب پرویز الٰہی سے سینیٹر کامل علی آغا، سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار اور رومن کیتھولک چرچ کے بشپ آف پاکستان سباسٹین فرانسس شاء، مسٹر جانسن برنارڈ ایڈیشنل رجسٹرار و ڈائریکٹر اوورسیز سیل لاہور ہائیکورٹ نے ان کی رہائش گاہ پر الگ الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک،اقلیتوں کو یکساں حقو ق حاصل ہیں۔ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے حوالے سے ہماری اقلیتی برادری بڑا اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے جس کا ثبوت بھارت سے واپس آنے والے ہندو خاندان کی واپسی ہے، مسلمان اور اقلیتی برادری ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری سلیم بریار گفتگو میں کہا کہ ہماری جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔  بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں نچلی سطح پر پارٹی کارکنوں کو متحرک اور گھر گھر جا کر ہمارے دور میں کی گئی عوامی خدمات کو اجاگر کیا جائے۔

چودھری پرویزالٰہی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -