فوٹو جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں دعائیہ تقریب کا اہتمام

فوٹو جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں دعائیہ تقریب کا اہتمام

  

پشاور(پ ر)پشاور فوٹو جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوا،تقریب پریس کلب کے صدر سید بخارشاہ باچا کی والدہ مرحومہ،سینئر صحافی پشاور پریس کلب کے سابقہ جنرل سیکرٹری دی نیوزکے سینئر رپوٹر  یوسف علی کی والدہ مرحومہ،فوٹو جرنلسٹ سنئیر صحافی محمد رحیم صافی،فوٹو جرنلسٹ گلشن عزیزفوٹو جرنلسٹ سید سکندر شاہ فوٹو جرنلسٹ شبیر حسین،سئنیر صحافی پرویز خاکی،زبیر میر اور دیگر صحا فیوں کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔پشاور فوٹو جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام مرحوم فوٹو جرنلسٹس اور دیگر فوت ہونے والے ممبران اور ان کے لو احقین کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔اتقریب میں پشاور فوٹو جرنلسٹس فورم کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں  پشاور فوٹو جرنلسٹس فورم کے صدر شہزاد احمد نے خصوصی طور پروفات ہونے والے تمام ممبران کے لواحقین کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کراائی اورپریس کلب کی جانب سے مکمل تعاون ویاد رکھنے بھرپور کوشش کے عزم کا اظہار کیا۔بعد میں طعام کا بندوبست بھی کیا گیا تھا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -