بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ متنی کی حدود میں اہم کارروائی کر تے ہوئے درہ آدم خیل کی جانب سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، اسلحہ ایمونیشن موٹر کار کے ذریعے سمگل کیا جارہا تھا کہ متنی پولیس نے گاڑی سے 27 عدد رائفل،54 عدد میگزین اور700 کارتوس برآمد کر لی گئی ہے، ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے کیساتھ ساتھ موٹر کار کو بھی پولیس قبضہ میں لیا گیا ہے ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر درہ آدم خیل کیجانب سے شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی ایس پی گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متنی ملک احمد خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ارباب ٹاپو چیک پوسٹ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر 466 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 27 عدد رائفل،54 عدد میگزین اور700 کارتوس برآمد کر لی گئی ہے،کاروائی کے دوران ملزمان نعمان اور نوید پسران مراد گل ساکنان درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان کاتعلق منظم اسلحہ سمگلر گروہ سے ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -