وومن چیمبر اور سمیڈا کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

وومن چیمبر اور سمیڈا کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

  

پشاور (سٹی رپورٹر) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور نے سمیڈا کے اشتراک سے ورلڈ بنک کے پراجیکٹ ERKF جس کا مقصد کاروباری لوگوں کو ان کے کاروبار میں بہتری لانے میں گرانٹ دینے کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر وویمن چیمبر کی صدر مسز رخسانہ نادر اور وویمن چیمبر کی ممبرز کے علاوہ تمام کاروباری خواتین نے شرکت کی۔ پروجیکٹ کے  فیلڈ کوآرڈینیٹر حماد سلیم گنڈاپور نے پروجیکٹ کے متعلق کاروباری خواتین کو تفصیلی پریذنٹیشن دی اور گرانٹ لینے کی خواہش مند کاروباری خواتین میں گرانٹ لینے کے لئے فارم تقسیم کئے۔ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر مسز رخسانہ نادر نے سمیڈا کے تعاون سے ورلڈ بینک کے پروجیکٹ ERKF کو کاروباری خواتین کو ان کے کاروبار میں بہتری لانے کے لئے ایک اچھا اقدام قرار دیا اور اپنی کاروباری خواتین کو ہدایت کی کہ وہ اس اس پراجیکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کے کاروبارمیں بہتری آسکے۔ اس موقع پر سمیڈا جنید خان نے بھی وزیراعظم کے کامیاب نوجوان سکیم کے متعلق بات چیت کی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -