ضلع ہنگو تھانہ دوآبہ کے حدود میں ڈاکو راج‘ شہریوں میں خوف و ہراس

  ضلع ہنگو تھانہ دوآبہ کے حدود میں ڈاکو راج‘ شہریوں میں خوف و ہراس

  

ہنگو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع ہنگو تھانہ دوآبہ کے حدود میں ڈاکو کا راج۔ڈاکوں کا منظم گروہ علاقہ مکینوں کے گھروں میں گھس کر جدید اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر بلا خوف لوٹ مار کرنے میں سرگرم عمل ہوگئے،دوآبہ پولیس بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود ڈاکووں کے سامنے بے بس، علاقہ مکینوں کے مطابق کہ گزشتہ ایک عرصہ سے تھانہ دوآبہ کے حدود کے متعدد علاقوں میں ڈاکووں کا منظم گروہ جوکہ اسلحہ سمیت آنسو گیس اور لیزر سے لیس ہے رات گئے مکینوں کے گھروں میں رہائشیوں کو یرغمال بناکر نقدی زیورات اور قیمتی سازوسامان لوٹ کر بلا خوف فرار ہوجاتے ہیں۔جبکہ دوآبہ پولیس کو گھناؤنی وارداتوں کا بخوبی علم ہونے کے باوجود پولیس بے بس تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جس سے علاقہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہونے کی ساتھ ساتھ ڈاکو راج سے عوام کی جان ومال عزت آبرو کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کئی بار علاقہ عوام اور مسلح ڈاکوں کے مابین فائرنگ جیسے واقعات رونما دیکھے گئے،علاقہ عوام نے آئی جی کے پی کے، ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن اور ڈی پی او ہنگو سے مطالبہ کیاہے کہ دوآبہ کے عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلا کر قانونی رٹ قائم کی جائے اور دوآبہ پولیس کی مجرمانہ غفلت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے قانونی کاروائی کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -