وکلاء اور صحافی عوام کو معلومات تک رسائی میں کردار ادا کریں‘ محمد اعظم 

  وکلاء اور صحافی عوام کو معلومات تک رسائی میں کردار ادا کریں‘ محمد اعظم 

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹ) وکلاء اور صحافی عوام کو معلومات تک رسائی میں کردار ادا کریں۔ محمد اعظم سی جی پی اے تنظیم کے زیر انتظام بونیر پریس کلب میں بریفینگ سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن کمشنر محمد اعظم نے کہا کہ کمیشن نے ملک بھر میں رائیٹس آف ایکس ٹو انفارمیشن کے حوالے سے اگاہی مہم کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کا مقصد عوام کو اپنے حق کا علم ہو سکیں اور وہ کسی بھی سرکاری محکموں،اداروں سے کسی بھی معلومات کے تفصیلات اور دستاویز ات چاہتے ہو تو اس یہ حق معلومات تک رسائی ایکٹ 2017 کے تحت حاصل ہے۔کہ وہ سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر دے سکتے ہیں۔اس موقع پر سی جی پی اے تنظیم کے دیدار خان اور خسرو شاہ اور حکیم زادہ بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس سے فواد ملک سی جی پی اے کے خسرو شاہ نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -