پشاور میں ہونیوالی ختم نبوتؐ کانفرنس ایک تاریخی کانفرنس تھی‘ مولانا حقانی

      پشاور میں ہونیوالی ختم نبوتؐ کانفرنس ایک تاریخی کانفرنس تھی‘ مولانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)پشاور میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس ایک تاریخی کانفرنس تھی جس کے ذریعے جمعیت علماء اسلام نے قادیانیوں کو شکست دے کر ثابت کردیاخیبر پختونخوا جے یو آئی کا گڑھ ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں مولانا احمد اللہ حقانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بنوں جے یو آئی کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ رہے گا جمعیت علماء اسلام کے کارکنو ں نے کم ہی عرصے میں پاکستان کے کونے کونے کو اپنی پارٹی کاپیغام پہنچادیاہے اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ آنے والا دور جے یو آئی کا ہے کیونکہ موجودہ حکومت سے پاکستانی قوم تنگ آچکی ہے اس لئے روز بروز پاکستانی قوم جے یو آئی پر اعتماد کررہی ہے اُنہوں نے کہاکہ ختم نبوتؐ کانفرنس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے۔