پسماندہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی ہرممکن یقینی بنائینگے،ملک امین اسلم

  پسماندہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی ہرممکن یقینی بنائینگے،ملک امین اسلم

  

اٹک(این این آئی)معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے 1974 کے آئین کے مطابق جس علاقے میں گیس اور تیل کے ذخائر دریافت ہونگے اُسکے 5 کلو میٹر کے علاقے کے اندر گیس فراہمی لوگوں کا بنیادی حق ہے اس تناظر میں وزیراعظم کو خطوط لکھے اور قومی اسمبلی میں حلقہ این اے 56 کے لوگوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے این اے 56 کے 25 دیہات کو گیس فراہمی کے منصوبے کی منظوری دی۔ ان خیالات کا اظہار  پنڈی گھیب اورغریب وال میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا  اس موقع پر ملک عطاء محمد خان کھنڈا،ملک شمشیر اسلم،ملک اکبر خان تنولی،ملک ثمین خان غریبوال،یوسف خٹک، ملک ریاض الدین اعوان، ملک نوید حسین جنڈ،ملک ہارون رمضان جنڈ، کامران خاکی،عظمت علی آف ناڑہ کے علاوہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ا نہوں نے کہا کہ اب اس علاقے کے لوگوں کا فرض ہے کہ ایسے نمائندگان کا انتخاب کریں جو علاقے کی محرومیوں خیال رکھیں ناکہ عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر اپنی مفاد پرستی کی سیاست چمکائیں جس بندے کو حلقہ این اے 56 نے 60 ہزار کی لیڈ دیکر جتایا اُسی نے پہلے یہ سیٹ چھوڑ کر اس حلقے کی عوام کو دھوکہ دیا ا نھوں نے کہا کہ میں آپکا منتخب نمائندہ نہیں لیکن آپکی محرومیوں کا احساس کرتے ہوئے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے خطیر گرانٹ لایا ہوں عوام نے جس کو اپنا نمائندہ منتخب کیا اس نے ضمنی الیکشن میں پارٹی سے غداری کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار کی حمایت اور سپورٹ کر کے اسے کامیاب کروایا انہوں نے کہا کہ  وعدہ کرتا ہوں کہ گیس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرواؤنگا اور جو نواحی آبادیاں اس سہولت سے استفادہ نہیں کر سکیں اُنکے لیئے بھی بھرپور کوشش ہو گی فتح جنگ پنڈی گھیب روڈ کا سروے جاری ہے اسکی تعمیر کے لیئے بھی جلد پیشرفت سامنے آئے گی۔

ملک امین اسلم 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -