بحرین حکومت کی غیر ملکیوں کو واپسی کی اجازت دینے کی تردید

بحرین حکومت کی غیر ملکیوں کو واپسی کی اجازت دینے کی تردید

  

 مناما(آئی این پی) بحرین کی حکومت نے غیرملکی باشندوں کو وطن واپسی کی اجازت دینے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ غیر ملکی میڈیا کی  رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزارتِ داخلہ برائے قومیت، پاسپورٹ اور ریزیڈینس (این پی آر اے)نے غیرملکیوں کی واپسی کے حوالے سے دی جانے والی اجازت کی خبروں کی تردید کی۔ وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی جو اپنے ممالک میں موجود ہیں انہیں سفری پابندیوں کی وجہ سے واپسی کی اجازت نہیں دے سکتے، یہ پابندی کرونا کی روک تھام کی وجہ سے نافذ کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر غیرملکی کارکنان کی واپسی کے لیے ایک جعلی ضابطہ کار جاری کیا گیا تھا، جو جعلی ہے، حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی پابندیاں تاحال برقرار ہیں، کوئی بھی غیر ملکی روانگی سے قبل متعلقہ اداروں یا سفارت خانوں سے تصدیق کر کے روانہ ہو۔

بحرین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -