کراچی سمیت سند ھ بھر میں 3دن کیلئے سی این جی اسٹیشنز آج سے بند 

  کراچی سمیت سند ھ بھر میں 3دن کیلئے سی این جی اسٹیشنز آج سے بند 

  

 کراچی(این این آئی) کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز کوآج سے 24گھنٹوں کیلئے گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت گیس کی سپلائی معطل رہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی)حکام نے کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کا شیڈول جاری کردیا، ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشن 24،24گھنٹوں کیلئے بند ہوں گے۔ایس ایس جی سی حکام کے مطابق گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایس ایس جی سی نے گھریلو اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے کیلئے سی این جی اسٹیشن کو ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیاہے۔ایس ایس جی سی حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن کو14ستمبر،16 ستمبر اور18ستمبرکو صبح 8 بجے سے24 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سی این

مزید :

پشاورصفحہ آخر -