صوابی‘ منشیات برآمد‘ ملزمان گرفتار

صوابی‘ منشیات برآمد‘ ملزمان گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ) یارحسین پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر راز محمد خان اپنے ٹیم کے سب انسپکٹر پرویز خان,اے ایس آئی فضل مالک کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے  منشیات فروش شاہ حسین عرف شاھو سکنہ یعقوبی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 6360گرام چرس برآمد کرلی۔دریں اثناء ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمران اللہ سکنہ یارحسین کے قبضہ سے 1020 گرام چرس اور ایک عدد پستول برآمد کرلی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -